کراچی میں ??ان?? کا بحران سنگین شکل اختیارکرگیا، گذشتہ12 دنوں میں اربوں گیلن ??ان?? شہرکو فراہم نہیں ہو سکا مزید 3 دن شہریو?? کو ??ان?? کی فراہمی متاثررہے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق یونی ورسٹی روڈ پر ریڈلائن کی تعمیرات کے دوران دو مقامات سے شہر کو ??ان?? فراہم کر نے والی 84 انچ کی ڈایا کی لائن کو پھاڑ دیا گیا تھاجس کے بعد واٹرکارپوریشن نے 3دسمبر سے مرمتی کام شروع کیا تھا، 8 دن بعد مرمتی کام مکمل کیا گیا تھا تاہم پھر ایک مقام سے رساؤ آنا شروع ہوگیا جس کی مرمت کا کام پیر سے شروع ہو گا، جبکہ مزید تین دن تک شہر کے بڑے حصے کو ??ان?? کی فراہمی بند رہے گی۔
3 دسمبر سے 15 دسمبر تک شہر کو ڈھائی ارب گیلن سے زائد ??ان?? فراہم نہیں کیا جا سکا جبکہ بیشتر علاقوں میں 12 دن سے ??ان?? کی فراہمی بند ہے۔ شہری ??ان?? ??ان?? کی بوند بوند کوترس ر ہے ہیں، مہنگے داموں ٹینکرز خرید کر اپنی ضروریا ت پوری کرر ہے ہیں۔
ایم ڈی واٹر کارپوریشن صلاح نے متاثرہ لائن کی مرمت کا معائنہ کر نے پہنچے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ریڈ لائن کی تعمیرات کے لیے ہماری مرکزی لائن کو بری طرح متاثر کیا گیا جس کی وجہ سے شہر میں ??ان?? کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ہم نے ٹرانس کراچی کو تمام لائنوں کی معلومات اور نقشے فراہم کیے ہیں، اس کے باوجود ہما ری لائن کو کئی مقام سے متاثر کیا گیا، ریڈلائن کی تعمیر کے دوران پائیلنگ کی جا رہی تھی اس نے مرکزی لائن کو پھاڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ سی او ٹرانس کراچی کو کہا ہے جو مرمتی کام میں اخراجات آئے اور فوری طور ادا کرے اور چاراور لاگتیں ہیں وہ بھی ہم ان سے لیں گے، انہوں نے کہا کہ جب تک پورا سسٹم نارمل نہیں ہوتا اس وقت مکمل پریشر سے ??ان?? نہیں چلایاجاسکتا، ہم اس لائن کی مرمت کا کام عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کررہے ہیں تاکہ اس پر بی آر ٹی چلے گی اور مستقبل می?? کوئی مسائل کا سامنا نا کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ جب رساؤ کا علم ہوا تو ہم نے پریشر کم کردیا اس وجہ سے مختلف علاقوں میں ??ان?? کی فراہمی متاثر ہور ہی ہے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے بتا یا کہ یہ مرمتی کام بدھ کی رات تک مکمل کرلیں گے اور جمعرات کی دوپہر سے ??ان?? کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، شہری اس دوران ??ان?? احتیاط استعمال کریں۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع سائفن 19 میں 84 انچ ڈایا کے ٹوٹل 3 پائپس ہیں جس میں سے صرف ایک پائپ کا مرمتی کام کیا جائے گا جبکہ سائفن 19 کے متوازی دونوں پائپس سے ??ان?? کی فراہمی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے باعث لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا میں ??ان?? کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ??ان?? کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ روزنامہ ایکسپریس نے جمعہ کو ہی شہریوں معلومات فراہم کردی تھیں کہ پیر سے شہر کے مختلف علاقوں میں ??ان?? کی فراہمی بند ہوگی، شہری ??ان?? احتیاط سے استعمال کریں۔