میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہ??ب نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے نئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اگست 2025 تک یہاں 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی جبکہ پرانی کنال کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہ??ب نے سٹی کونسل می?? ڈپٹ?? پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما کے ہمراہ حب ڈیم پر نئی کنال کی تعمیر کے مقام کا معائنہ کیا اور می??یا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی موجودہ کنال 45 سے 46 سال پرانی ہے، جس می?? رساؤ اور سیپیج کی وجہ سے 100 ایم جی ڈ?? پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی حکومت نے حب ڈیم سے کراچی کے لیے نئی کنال ڈالنے کا منصوبہ بنایا تاکہ شہر می?? پانی کی کمی کے مسائل جلد از جلد حل کیے جاسکیں اور نہ صرف یہ کہ نئی کنال کی تعمیر کے ذریعے 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی کراچی کو فراہمی یقینی بنائی جاسکے بلکہ پرانی کنال کو بھی ٹھیک کرکے مزید پانی شہر کے مختلف علاقو?? کو فراہم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حب ڈیم سے نئی کنال کا ارتھ ورک تقریباً مکمل ہوچکا اور اب یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی طرف سے کراچی کے پانی کے مسائل حل کرنے کے وعدے کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے، حب کنال کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کو مبارک باد دوں گا، اسی طرح محنت کریں اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ پی پی پی اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے اور پانی و سیوریج سمیت مختلف شعبوں می?? ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر جس می?? سڑکیں، پل اور انڈرپاسز شامل ہیں، بہتر بنانے کے لیے حکومت سندھ نے اپنے بجٹ می?? رقوم مختص کی ہیں اور تمام ترقیاتی کام شفاف انداز می?? بہتر معیار کو یقینی بناتے ہوئے انجام دیے جا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہ??ب نے کہا کہ کراچی کے شہری خود گواہ ہیں کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر ادارے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں می?? لوگو?? کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، جس کے ثمرات شہریو?? کو حاصل ہو رہے ہیں۔