جمعیت علمائے اس??ام (ف) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے دینی مدارس بل کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو دی گئی 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اگلے لائحہ عمل سے خبردار کردیا۔
جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے خبردار کیا ہے کہ 8 دسمبر تک دینی مدارس سے متعلق بل منظور نہ کیا گیا تو اس??ام آباد کا رخ کریں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس بات کا ادراک ہے کہ ملک اس وقت ایسی کسی چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن ہم مذہبی لوگ ہیں نہیں چاہتے کہ اس??ام آباد کی طرف مارچ کیا جائے۔
سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ جمعیت اس??ام اور وفاق المدارس کا نہیں بلکہ کے تمام تنظیماتِ مدارس کا ہے۔
خیال رہے کہ دینی مدارس سے متعلق بل اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر آصف زرداری کے پاس توثیق کے لیے پہنچا تھا تاہم انھوں نے بل واپس بھیج دیا تھا۔
جس پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی ص??ر مملکت آصف علی زرداری سے نالاں ہیں۔
اس معاملے پر بلاول بھٹو نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی لیکن تاحال معاملہ کھٹائی کا شکار نظر آتا ہے۔
قبل ازیں جے یو آئی کے رہنما حمد اللہ بھی کہہ چکے ??یں کہ صدر آصف زرداری نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر د??تخط نہ کرکے طبل جنگ بجادیا ہے۔
جمعیت علمائے اس??ام (ف) کے متعدد رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے بل پر د??تخط نہ کیے جانے پر 10 دن بعد یہ بل خود بخود قانون بن چکا ہے اور اب حکومت اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔